دشمن فوجی ناکامی کے بعد ایران کی معیشت کو نشانہ بنا رہا ہے، مسعود پزشکیان

دشمن فوجی ناکامی کے بعد ایران کی معیشت کو نشانہ بنا رہا ہے، مسعود پزشکیان
کیپشن: دشمن فوجی ناکامی کے بعد ایران کی معیشت کو نشانہ بنا رہا ہے، مسعود پزشکیان

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مخالف قوتیں فوجی محاذ پر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد اب ایران کی معیشت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران چیمبر آف کامرس کے ارکان سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کو سب سے بڑے چیلنج کے طور پر اقتصادی جنگ کا سامنا ہے، جس کا مقصد عوام کی معاشی سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی کو متاثر کرنا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جتنا نجی شعبہ فعال، مستحکم اور خودمختار ہوگا، اتنی ہی ایران کی اقتصادی بنیادیں مضبوط ہوں گی اور بیرونی دباؤ کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن عناصر فوجی میدان میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی توجہ ایران کی معاشی طاقت کو کمزور کرنے پر مرکوز کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، تاکہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

Watch Live Public News