بشریٰ بی بی اغواء؟مریم ریاض وٹونےبڑاانکشاف کردیا

بشریٰ بی بی اغواء؟مریم ریاض وٹونےبڑاانکشاف کردیا
کیپشن: بشریٰ بی بی اغواء؟مریم ریاض وٹونےبڑاانکشاف کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بشریٰ بی بی کے اغوا کیے جانے کے خدشات ظاہر کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نےکہا کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہیں، لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کر کے لے جایا گیا ہے۔

اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا میں نہیں ہوسکتیں، وہ خیبرپختونخوا میں ہوتیں اور خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی سے رابطہ کرتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے کا مومینٹم بنا ہوا تھا، وہ وہاں سے کبھی نہیں جاتیں، بشریٰ بی بی نے لائحہ عمل بتادیا تھا کہ دھرنے کو ختم کرنے کا حق صرف عمران خان کے پاس ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنے کو ختم کرنے کا اختیار نہیں۔

اس سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا تھا کہ کریک ڈاؤن شروع ہوتے ہی اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن بھاگ نکلے مگر ان کی بہن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد میں ہیں۔

ویڈیو بیان میں مریم ریاض وٹو یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئیں اور ان کی آواز بھر آئی جبکہ روہانسی آواز میں اپنی بات جاری رکھی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں وہ اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی۔

Watch Live Public News