شہباز شریف کو بحرین کے اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

شہباز شریف کو بحرین کے اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
کیپشن: پاکستان کے مشہور فاسٹ بولر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرین کا سب سے بڑا اعزاز "آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)" عطا کیا ہے۔ یہ اعزاز بحرین کی جانب سے عالمی رہنماؤں کو دیا جانے والا سب سے اعلیٰ اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے دورے کے دوران بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ کا پرتپاک استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بحرین کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ وزیراعظم نے بحرین کی قیادت کی امن، رواداری اور بقائے باہمی کے فروغ میں کردار کو بھی اہمیت دی۔

اس ملاقات کے دوران بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو "آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)" سے نوازا، جو کہ بحرین کی جانب سے عالمی رہنماؤں کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اس اعزاز کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کو یہ فخر حاصل ہے کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی تھی، اور ہمارے ریکارڈ کے مطابق محمد علی جناح بحرین کے وکیل رہے ہیں۔

Watch Live Public News