پاکستان کے سخت اقدامات اور سرحدی بندش، افغانستان بدترین معاشی وانتظامی  بحران سے دوچار

پاکستان کے سخت اقدامات اور سرحدی بندش، افغانستان بدترین معاشی وانتظامی  بحران سے دوچار
کیپشن: پاکستان کے سخت اقدامات اور سرحدی بندش، افغانستان بدترین معاشی وانتظامی  بحران سے دوچار

ویب ڈیسک: دہشتگردوں کی پشت پناہی میں مصروف افغان طالبان داخلی بحران حل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے۔ عوام بنیادی ضروریات تک سے محروم ، افغانستان داخلی بدانتظامی اور بحرانوں سے شدید عدم استحکام کا شکار ہوگیا۔

اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام برائے افغانستان کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں 23 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو وطن واپسی نے شدید مشکلات کا شکار کر دیا۔ غربت، ناقص سہولیات اور بےروزگاری  نے افغانستان پر غیرمعمولی دباؤ ڈال دیا ہے۔

محدود رسائی، پابندیاں اور تحفظ کے شدید خطرات کی بدولت افغان خواتین بےحد متاثر ہورہی ہیں۔ دیوالیہ معیشت کے ساتھ بھارتی سرمایہ کاروں کو رعایت نے افغانستان کے مستقبل پر سوال اٹھا دیے۔ 

قابض افغان طالبان کی ہٹ دھرمی نے افغانستان کو شدید داخلی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

Watch Live Public News