ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج جاری کر دیے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق این اے 18 ہری پور سے بابرم نواز خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد فاتح قرار دیئے گئے ہیں۔ این اے 129 لاہور سے محمد نعمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ این اے 143 ساہیوال سے محمد طفیل کامیاب ہوئے جبکہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر خان کامیاب ہوئے۔
پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا کامیاب ہوئے۔ پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور خان کامیاب ہوئے۔ پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کامیاب ہوئے۔ پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز کامیاب ہوئے۔ پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہیر، پی پی 203 ساہیوال سے محمد حنیف، پی پی 269 مظفرگڑھ سے میاں عالمدار عباس قریشی کامیاب ہوئے۔
نتائج 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے مطابق جاری کیے گئے ہیں۔