دھرمیندر کے انتقال کے بعد ہیما مالنی کا جذباتی پیغام، یادگار تصاویر شیئر

دھرمیندر کے انتقال کے بعد ہیما مالنی کا جذباتی پیغام، یادگار تصاویر شیئر
کیپشن: دھرمیندر کے انتقال کے بعد ہیما مالنی کا جذباتی پیغام، یادگار تصاویر شیئر

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ اور سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پر شوہر کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر اور دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا ہے۔

ہیما مالنی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر طویل نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ "دھرم جی میرے لیے بہت کچھ تھے—محبت کرنے والے شوہر، ہماری دونوں بیٹیوں کے شفیق باپ، ایک دوست، فلسفی، رہنمائی کرنے والے، شاعر اور ہمیشہ ضرورت کے وقت ساتھ کھڑے رہنے والے ساتھی۔"

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے باوجود دھرمیندر کی عاجزی اور سادگی ہی انہیں دوسروں سے منفرد بناتی تھی۔ فلم انڈسٹری میں ان کی بے مثال شہرت اور کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ہیما مالنی نے اعتراف کیا کہ ان کا ذاتی نقصان بہت بڑا ہے اور اس خلا کو بھرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے لکھا کہ"برسوں ساتھ گزارنے کے بعد میرے پاس بے شمار یادیں ہیں، جو ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گی"۔

اداکارہ کے شیئر کیے گئے پوسٹ میں دھرمیندر کے ساتھ ان کی متعدد خوبصورت اور یادگار تصاویر بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں 24 نومبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے، جس کے بعد دنیا بھر سے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے ان کے لیے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News