ویب ڈیسک: پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے یہ قرارداد اراکین جمال احمد، قرت العین، نصیر احمد اور فیصل رفیق کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم تھے، ان کی برسی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
لیاقت علی خان کی برسی 16 اکتوبر کو منائی جاتی ہے، اور یہ دن 1951 میں اس وقت کا ہے جب انہیں ایک جلسے کے دوران ایک بدبخت قاتل نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ لیاقت علی خان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی اور محسنِ پاکستان تھے۔