(ویب ڈیسک ) ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ، خصوصاً خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم، صحت اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل، بخیت عتیق الرمیثی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کے لیے خاتونِ اوّل کو باضابطہ دعوت دی، جو ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے دعوت پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ، خصوصاً خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم، صحت اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔