(ویب ڈیسک ) سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی،63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے 23 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔اوپنر صائم ایوب 27، صاحبزادہ فرحان 9 رنز پر آؤٹ ہوئے۔تجربہ کار بلے باز بابر اعظم پھر فلاپ، کھاتہ بھی نہ کھول سکے جبکہ فخر زمان نے 1 رنز بنایا۔
سری لنکا کی جانب سے کامل مشرا 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کوشل مینڈس 40 اور جینتھ لیانگے24رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شناکا17،پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 28 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔