بلیوں کو شکار اڑانے والے شخص پر غصہ آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

بلیوں کو شکار اڑانے والے شخص پر غصہ آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹرک پر دو بلیاں اپنے شکار کو پکڑنے کے لئے تیار ہیں، مگر عین موقع پر ان کا شکار اڑ گیا۔

ویڈیو میں ایک کبوتر کو اپنی مستی میں سٹرک پر ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو قریب اُس کے تعاقب میں بیٹھی ہوئی دونوں بلیوں سے بے خبر ہے، کبوتر گھومتے ہوئے ان کے تھوڑا قریب پہنچا۔ 

بلیاں جو اپنے شکار کو پکڑنے کے لئے تیار تھیں مگر عین وقت پر گاڑی میں بیٹھے ویڈیو بنانے والے شخص نے ہارن بجایا کر کبوتر کی جان بچائی۔

ہارن کی آواز سنتے ہی کبوتر اڑ گیا بلیوں نے اچھل کر اُس پکڑنے کی کوشش کی مگر ناکام رہیں، شکار ہاتھ نے نکل جانے کے بعد دونوں مڑیں اور گاڑی میں بیٹھے ہارن بجانے والے شخص کو غصے سے گھورنے لگیں، جس پر وہ ہنسنے لگا۔

ویڈیو کے سامنے آتے ہی کچھ سوشل میڈیا صارفین گاڑی میں بیٹھے شخص کے اس عمل کو درست قرار دے رہا ہے تو کوئی بلیوں کی طرف داری کررہا ہے, کمنٹ سیکشن میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News