سعودی عرب کا پاکستان کو تین ارب ڈالر دینے کا اعلان

سعودی عرب کا پاکستان کو تین ارب ڈالر دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد مثبت خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 بلین ڈالر بطور ڈپازٹ رکھنے کا اعلان کیا اور 1.2 بلین ڈالرز کی ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی بھی مالی معاونت کی۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا بشمول اب بھی جب دنیا بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے گا، سعودی عرب 1.2 ارب ڈالر موخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی فراہم کرے گا، کل شام کو سعودی وزیر خزانہ نے اس فراخدلانہ اقدام کے بارے میں آگاہ کیا، سعودی حکومت اور ولی عہد کا اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں.

بعدازاں مشیر خزانہ شوکت ترین نےوزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی،مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی پر بات ہوئی، 2018 کے آخر میں اسٹیٹ بینک ذخائر کیلئے 3 ارب ڈالر دیئے تھے، سعودی عرب سے کل 4.2 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ملیں گے، 10 کروڑ ڈالر ماہانہ تیل کی موخر ادائیگیوں کیلئے سعودی عرب فراہم کرے گا، کل وزیر خزانہ سعودی عرب کا فون آیا اور انہوں نے بتایا، 3 ارب ڈالر کا تعلق اسٹیٹ بینک سے ہے اور 1.2 ارب ڈالر کا تعلق توانائی سے ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔