پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،27 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،27 اکتوبر 2021
مقبوضہ وادی میں بھارتی غاصبانہ قبضے،جبرواستبداد، ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے74سال مکمل، لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں،1947میں آج ہی کے دن بھارت نے اپنی غاصب فوج کومقبوضہ جموں وکشمیرمیں اتارا،ہندوستان آج بھی جارحانہ اقدامات پرکاربند ہے،مودی کے ''توسیع پسندانہ عزائم''پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ بننے لگے اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی،بھارتی غیرقانونی اقدامات کے خلاف نعرے بازی،صدر عارف علوی کا مودی سرکارسے نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ، کہا پاکستان دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہا ہے،5 اگست کےغیرقانونی اقدمات کسی صورت قبول نہیں کریں گے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا یوم سیاہ پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی، کہابھارت نے عالمی قانون اور اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے وادی پر ناجائز قبضہ کیا،آج بھی عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے یہ کھلا چیلنج ہے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہآج کےدن ہندوستان نےکشمیرمیں ظلم اوربربریت کا آغازکیا،بھارتی فوج کا ظلم آج بھی جاری ہے،کہتی ہیں بدقسمتی سے اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پرآج تک عمل کرنےمیں ناکام رہا ہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس، وزیراعظم اپنے دورہ سعودی عرب اور معاشی پیکج پر کابینہ کو آگاہ کریں گے،وزیر داخلہ شرکاء کو کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات بارے بریفنگ دیں گے
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔