اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ جاری اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 23 روپے مہنگے ہوئے، آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 5 روہے مہنگے ہوئے، 800 گرام نمک 1 روپے،لہسن فی کلو 4 روپے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں اوسطا آٹھ روپے فی کلو کمی ہوئی، چکن چھتیس روپے، ایل پی جی سلینڈر پچاس روپے، چینی تین روپے فی کلو سستی ہوئی، گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کا بیس کلو تھیلہ پینتالیس روپے کمی ہوگئی، چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔