ویب ڈیسک: چودھری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کہا ہے کہ ناراض ساتھیوں کو منائیں،ملک گیر تنظیم سازی کریں۔چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر امجد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ونگز کو متحرک بنایا جاِئے ، بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کریں،سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہیں،روابط سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی،سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔
مصطفیٰ ملک مرکزی ترجمان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔
ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ چیف آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لئے اعزاز ہے،چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کا بھی شکرگزار ہوں۔کوشش ہے میں چوہدری شجاعت حسین کے اعتماد پر پورا اتروں،چوہدری شجاعت حسین کے نظریہ اور رواداری کے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچانا ہے۔