ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتارکے بعد رہا کر دیا گیا۔ سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے پریس کلب آئے تھے،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کراچی پریس کلب کے باہر پہنچے جہاں پولیس نے سابق ایم این اے عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر خان کو آرٹلری تھانے منتقل کیا گیا ہے، عالمگیر سمیت 4 افراد حراست میں لیے گئے ہیں،ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیا جانا ہے۔