ویب ڈیسک: پاکستانی نوجوان ریحان جلیل کی اے آئی سیکیورٹی کمپنی کو امریکی سافٹ ویئر گروپ ویم نے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر زیعنی 4 کھرب 77 ارب پاکستانی روپے میں خرید لیا ہے۔
اس کاروباری معاہدے کے ساتھ، AI گورننس ٹولز کو (Veeam) کی پروڈکٹ لائن میں شامل کیا جائے گا۔ معاہدے کی تکمیل کے بعد ریحان جلیل امریکی سافٹ ویئر گروپ میں سیکیورٹی اور اے آئی کے صدر کے طور پر بھی اہم عہدہ سنبھالیں گے۔
ریحان جلیل نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔