ویب ڈیسک: سونے کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازارایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 3300 روپے سستا ہو گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2829 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 33 ڈالر گر کر 4080 ڈالر ہو گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 27 روپے کی کمی سے 5097 روپے ہو گئی۔