جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی رومانوی تعلقات کی باقاعدہ تصدیق

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی رومانوی تعلقات کی باقاعدہ تصدیق
کیپشن: جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی رومانوی تعلقات کی باقاعدہ تصدیق

ویب ڈیسک: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے رومانوی تعلق کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب دونوں کی قریبی لمحات پر مبنی تصاویر کیٹی پیری کے یاٹ پر سانتا باربرا کے ساحل کے قریب وائرل ہوئیں۔

پیرس میں پہلی مشترکہ عوامی تقریب
کیٹی پیری نے اپنی 41ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں ہونے والے اپنے پہلے عوامی ایونٹ میں شرکت کی، جہاں جسٹن ٹروڈو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں نے پیرس کے معروف کیبریٹ شو "کریزی ہارس" کا نظارہ کیا۔ شو کے بعد جوڑی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے باہر نکلی، جس پر موجود مداحوں اور میڈیا نے انہیں گھیر لیا۔ ایک مداح نے کیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے گلاب پیش کیا، جبکہ ٹروڈو نے انہیں کار تک چھوڑا۔

اس دوران کیٹی پیری سرخ لباس میں نہایت شاندار نظر آئیں، جبکہ جسٹن ٹروڈو نے کلاسک سیاہ سوٹ زیبِ تن کر رکھا تھا۔

یاٹ پر قریبی مناظر نے شکوک کو یقین میں بدلا
ماضی قریب میں دونوں کی یاٹ پر بننے والی مشترکہ تصاویر نے مداحوں کے درمیان سوالات کو جنم دیا تھا۔ سانتا باربرا کے ساحل کے قریب لی گئیں ان تصاویر میں دونوں ایک دوسرے کے نہایت قریب نظر آئے۔ بعد ازاں لندن میں کنسرٹ کے دوران جب ایک مداح نے کیٹی کو شادی کی پیشکش کی تو گلوکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ"کاش یہ سوال آپ نے 48 گھنٹے پہلے پوچھا ہوتا۔"
یہ وہی وقت تھا جب وہ جسٹن کے ساتھ یاٹ پر دیکھی گئی تھیں۔

لندن کنسرٹ کے دوران کیٹی کا دلچسپ تبصرہ
13 اکتوبر کو لندن کے O2 ایرینا میں اپنے کنسرٹ میں اسٹیج پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حاضرین سے ہلکے پھلکے انداز میں کہا "اسی لیے میں اکثر انگریز مردوں کے عشق میں پڑ جاتی ہوں... مگر اب نہیں!"
اس بیان نے مزید قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔

ماضی کے تعلقات سے واپسی کے بعد نئی شروعات
یاد رہے کہ کیٹی پیری نے چند ماہ قبل جولائی میں اپنے منگیتر اداکار اورلینڈو بلوم سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ دونوں کی ایک 5 سالہ بیٹی ڈییزی ڈوو بلوم ہے۔
دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے سنہ 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی سے 18 سالہ رفاقت کے بعد راستے جدا کیے تھے۔ ان کے تین بچے ہیں۔

Watch Live Public News