ویب ڈیسک: سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا۔ جبکہ 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے برابر ہو گی۔
حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ 2 ارب ڈالر دسمبر میں جبکہ 3 ارب ڈالر جون 2026 میں واجب الادا ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی تیل کی سہولتیں دی گئیں، سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ سہولت 300 ملین ڈالر کے برابر ہے۔
سعودی عرب ماہانہ بنیادوں پر 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 28.37 ارب روپے ماہانہ ہے۔