(ویب ڈیسک ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت امن و امان پر مسلسل پانچواں اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں با جماعت اداکی جارہی ہیں۔مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے،مسجدکا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔شرپسندی کے لئے مساجد استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کا فرض ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے۔محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔حکومت پنجاب ضروریات کے لئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔
مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں ۔ وزیراعلی مریم نواز کی مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر اجتماع کے لئے رائے ونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی۔رائے ونڈ کی سڑکوں پر گڑھے بھی مرمت کرکے پر کردئیے گئے۔ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیگی۔
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر رائے ونڈ اجتماع کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ز کو آئمہ کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔