جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی ، قومی ٹیم پنک تھیم کٹ پہنےگی

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی ، قومی ٹیم پنک تھیم کٹ پہنےگی

(ویب ڈیسک ) پی سی بی نے   جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی  کیلئے قومی ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف کرادی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ  کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی  پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت کریں گے۔

میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی۔اس کے علاوہ گراؤنڈ  کے اطراف اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔

پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید  کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کیلئے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے میچ 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

Watch Live Public News