(ویب ڈیسک ) آرمی چیف سید عاصم منیر نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی شریک تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نےپاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن کیلئے کردار کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردنی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے ملاقات بھی کی ۔ جنرل ہیڈکوارٹرز عمان پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اردن کی افواج کے تاریخی اور گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے پاکستان آرمی کے علاقائی امن و استحکام کیلئے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے ہ پاکستان اور اردن کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔