امریکا افغانستان کے 9 ارب ڈالر جاری کرے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب، کہا مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، پاکستان اکیلے یہ مسئلہ حل کر سکتا ہے نہ ہی صرف اس کی ذمہ داری ہے،وزیرخارجہ پاکستان ہاؤس میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملے کراچی سرکلر ریلوے کراچی سے شہریوں کا سفر کم کردے گا، وزیرریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے شہر قائد میں موجود شہری مستفید ہوں گے، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں، صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں، سفر کی دشواریاں ختم ہوجائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے، سرکلر ریلوے کے پہلے فیزکا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ ڈھائی سو ارب روپے سے 18 سے 24 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا، منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے، ماہی گیروں کے لیے سمندر محفوظ بنائیں گے، کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹی کے برابر لائیں گے، کم آمدنی والوں کیلئے20ہزارگھرتیار کریں گے، وزیراعظ٘م عمران خان کا ٹویٹ۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کی مودی سرکار پر تنقید، کہا ہندو امپیریلیسٹ حکومت ہندوستان کے مستقبل کا سب سے بڑا المیہ ہے، قائداعظم محمدعلی جناح نے 8 عشرے قبل اس وقت کی پیش گوئی کی تھی، نریندر مودی اور بی جے پی کی مسلم کش پالیسیاں اس المیہ کا عملی اظہار ہیں۔