الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی باضابطہ منظوری دیدی

الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی باضابطہ منظوری دیدی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمع فارم 5 عوام الناس کی اگاہی کے لیے شائع کر دی گئی ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 27 ستمبر سے 26 اکتوبر تک جاری رہے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقے کا ووٹر کر سکتا ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں ، اعتراضات دائر کرنے کے لیے متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ضلع کے نقشہ جات الیکشن کمیشن سے ضروری قیمت ادا کر کے لیے جا سکتے ہیں، بذریعہ کوریئر ڈاک اور فیکس اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے، الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 12 کے تحت اعتراضات جمع کروانے ہوں گے ۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت کے بعد قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی۔ پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہوگی۔ سندھ اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 130 ہوگی۔ کے پی کے اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 115 ہوگی۔ بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہونگی۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 سندھ میں 51 نشتیں ہونگی۔ کے پی کے میں 45 جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشتیں ہونگی۔ جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہونگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔