ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا
کیپشن: ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کیلئے قومی ٹیم کو اُن کی وکٹیں جلد لینے کا مشورہ دیا ہے۔

میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا جہاں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو خود پر یقین رکھنا چاہیے اور بھارت پر دباؤ ڈالنے کیلئے جلد وکٹیں لینا ضروری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت فیورٹ ٹیم ضرور ہے لیکن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو اعتماد برقرار رکھنا ہوگا۔ ابتدائی وکٹیں لینا بھارت کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر فور کے اپنے آخری میچ میں بنگلا دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میچ جیتنا ثابت کرتا ہے کہ یہ ایک خاص ٹیم ہے۔

ایشیا کپ کے موجودہ ایڈیشن میں یہ پہلا موقع ہے۔ جب پاکستان اور بھارت ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ایڈیشنز میں آمنے سامنے ہوں گے۔

Watch Live Public News