ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، ملاقات جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔
عالمی میڈیا کے مطابق دوران گفتگو وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ ملاقات میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بیرونی دہشتگردی پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے پاک-بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اضافی عالمی فنانس پر زور دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر تنازعہ کا منصفانہ اور پرامن حل ضروری ہے۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد پر زور دیا۔ فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سیاسی عمل کی بحالی کی حمایت بھی کی۔ مزید کہا کہ پاکستان عالمی و علاقائی امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔