سیاحوں کی موجیں! ہوٹل مالکان نے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا

سیاحوں کی موجیں! ہوٹل مالکان نے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: سیاحوں کی موجیں! ہوٹل مالکان نے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: وادی ناران کے ہوٹل مالکان نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر سیاحوں کے لیے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پیکج کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام ناران اپنے قدرتی اور طلسماتی حسن کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا مسکن بنا ہوا ہے۔ سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ہوٹل مالکان نے سیاحوں کے لیے ہوٹل کے کمروں اور جیب کرائے پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

نارائن آنے والے سیاحوں نے ڈسکاؤنٹ پیکج کا خیر مقدم کیا ہے، عالمی یوم سیاحت کے موقع پر غیر ملکی خواتین سیاح بھی ناران میں موجود ہیں۔ جہاں ان کے موج مستیاں جاری ہیں۔

پاکستان کے سیاحتی مقامات کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے حکومتی سطح پر غیر معمولی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Watch Live Public News