ایشیا کپ کا فائنل، پلئینگ الیون کے فیصلے سے متعلق سلمان علی آغا کا اہم بیان

ایشیا کپ کا فائنل، پلئینگ الیون کے فیصلے سے متعلق سلمان علی آغا کا اہم بیان

ویب ڈیسک:ایشیاکپ فائنل، پاکستان ٹیم کے کپتان سلما ن علی آغا کی پریس کانفرس، سلمان علی آغا کا کہنا تھا فائنل ہے دونوں ٹیموں پرایک  جیسا پریشر ہوگا، انڈین میڈیا  جو مرضی کہتا رہے ہمیں اسے کوئی غرض نہیں، پاکستان انڈیا کے میچ میں پریشر ہوتا ہے،اگر کوئی کہے کہ پریشر نہیں ہوتا تو یہ غلط ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سلما ن علی آغا کی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زیادہ غلطیاں کی ہیں اس لئے میچز نہیں جیتے، میری پرفارمنس شاندار نہیں رہی ہے اور مجھے اس بات کا اندازہ ہے، اسٹرائیک ریٹ  میچ سیچوئیشن کے حساب سے دیکھنا ہوتاہے، پچ کے حساب سے پلئینگ الیون کا فیصلہ کریں گے، جس طرح کی کنڈیشن ہوتی ہےویسے ہی ٹیم کا فیصلہ کرتے ہیں۔

سلما ن علی آغا کا کہنا تھا کہ کنڈیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں، کرکٹ کیریئر کے دوران کبھی نہیں دیکھا کہ دو ٹیموں کے درمیان ہینڈ شیک نہ ہوا ہو، دونوں ملکوں کے حالات اس سے بھی خراب رہے ہیں لیکن ہینڈ شیک ہمیشہ ہوتا تھا،گراؤنڈ سے باہر کی چیزیں ہمارے کنٹرول میں نہیں اور اس سے فرق نہیں پڑتا۔ 

میرے والد نے بھی کبھی ایسی  چیز نہیں دیکھی کہ ہینڈ شیک نہ ہوا، ہینڈ شیک نہ ہونا کرکٹ کے لئے اچھی چیز نہیں ہے، میں 2007 سے کھیل رہا ہوں، آج تک ایسا نہیں دیکھا کہ دو ٹیموں میں ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر سے ایگریشن چھین لیں گے تو انکے پاس کچھ بچتا نہیں، کھلاڑیوں کو فری ہینڈ دیتا ہوں کہ وہ  اپنے جذبات کو کیسے ڈیل کرتے ہیں۔

کسی  کھلاڑی کو میدان میں  کسی کی بےعزتی   یا ملک کےخلاف کچھ کرنےکی اجازت نہیں دیتا، میں نے آج تک ایسا نہیں دیکھا کہ کسی دو ٹیموں میں ہینڈ شیک نہ ہوا ہو۔
کل ٹرافی شوٹ پر بھارتی کپتان آئے نہ آئے اس کی مرضی، ہم گیم کے پروٹوکول کو فالو کرینگے ،صائم ایوب ہر میچ میں اپنا کنٹری بیوٹ کر رہے ہیں، امید ہے وہ فائنل میں بیٹنگ اچھی کرینگے، ٹیم کو پیغام یہی دیا ہے، جو بھی باہر ہو رہا ہے اس سے فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

Watch Live Public News