بانی پی ٹی آئی کے احکامات نظر انداز، دو سینیٹرز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہ ہوئے

بانی پی ٹی آئی کے احکامات نظر انداز، دو سینیٹرز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہ ہوئے

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز  بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہ ہوئے، سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے استعفی نہ دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو دونوں سینیٹرز سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی،دونوں سینیٹرز کو شوکاز نوٹس دئیے جانے کا امکان ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر 19 کے قریب پی ٹی آئی سینیٹر قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوچکے ہیں، سینیٹر فیصل سلیم قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین ہیں۔

سیف اللہ ابڑو سینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے چیئرمین ہیں۔ 

Watch Live Public News