ویب ڈیسک: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کا بیان، صدر اےسی سی محسن نقوی ایشیاکپ کے کے فائنل کے لئے پرجوش، محسن نقوی اعلان کیا وہ فائنل جیتنے والی ٹیم کو خود ٹرافی دیں گے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس سال کا ایشین کپ کرکٹ کی شاندار مہارت اور ٹیلنٹ کا مظاہرہ رہا ہے۔
شائقین کا جذبہ ،ایشین ٹیموں کی شاندار اسپرٹ اور پرفارمنسز نےایونٹ کا یادگار بنایا،ہمیں ریکارڈ ویورشپ نمبرز دیکھنے کو مل رہے ہیں جواس براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ میں شاندارفائنل کا منتظر ہوں، جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کرنے کے لیے بے حد پُرجوش ہوں۔