جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3مئی تک ملتوی

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3مئی تک ملتوی
کیپشن: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3مئی تک ملتوی

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران عمر ایوب، شیخ رشید، راشد شفیق اور عالیہ حمزہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی عملے نے ملزمان کی حاضری لگائی اور انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

دورانِ سماعت وکلاء صفائی اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو بھی طلب کر رکھا تھا، تاہم کارروائی نہ ہونے کے باعث گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے۔

ملزمان پر اہم سرکاری تنصیبات پر حملے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزامات عائد ہیں۔ کیس کی مزید سماعت اب 3 مئی کو ہوگی۔

Watch Live Public News