ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے پارٹی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ انٹراپارٹی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔