ویب ڈیسک: بین الاقوامی کیریئر بنانے کی خواہش رکھنے والے بہت سے پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک ملازمت کا حصول ایک چیلنج بن چکا ہے۔ تاہم اب کئی ممالک ایسے ہیں جو "جاب سیکر ویزا" کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، جس کے تحت افراد بغیر کسی اسپانسر یا پیشگی ملازمت کے وہاں جا کر روزگار تلاش کر سکتے ہیں۔
2025 میں جن ممالک نے پاکستانیوں کے لیے جاب سیکر ویزا پیش کیا ہے ان میں جرمنی، آسٹریا، سویڈن، متحدہ عرب امارات، پرتگال، اسپین اور ڈنمارک شامل ہیں۔
جاب سیکر ویزا کیا ہے؟
جاب سیکر ویزا ایک عارضی رہائشی اجازت نامہ ہے جو کسی فرد کو کسی ملک میں داخل ہو کر محدود مدت تک ملازمت تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ روزگار حاصل ہونے پر عموماً ورک پرمٹ یا مستقل رہائش کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
ممالک اور ان کی شرائط
1۔ جرمنی
مدت: 6 ماہ
عمر: کم از کم 18 سال
تجربہ: کم از کم 5 سال متعلقہ فیلڈ میں
مالی ثبوت: 5,604 یورو (تقریباً 18 لاکھ روپے)
اہم دستاویزات: پاسپورٹ، تصاویر، تعلیمی اسناد، مالی خود کفالت کا ثبوت، ہیلتھ انشورنس، سی وی، شناختی دستاویزات۔
2۔ آسٹریا
شرط: 100 پوائنٹس کے نظام میں کم از کم 70 پوائنٹس
اہم دستاویزات: پاسپورٹ، تصاویر، تعلیمی و تحقیقی کامیابیاں، مالی خود کفالت کا ثبوت، ہیلتھ انشورنس، شناختی دستاویزات۔
3۔ سویڈن
مدت: 3 سے 9 ماہ
شرط: ماسٹرز یا پی ایچ ڈی ڈگری مکمل ہونا
اہم دستاویزات: پاسپورٹ، تصاویر، تعلیمی اسناد، مالی ثبوت، ہیلتھ انشورنس، شناختی کاغذات۔
4۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)
مدت: 60، 90 یا 120 دن
شرط: پیشہ ورانہ قابلیت یا دنیا کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ہونا
اہم دستاویزات: پاسپورٹ، تصاویر، تصدیق شدہ تعلیمی اسناد۔
5۔ پرتگال
مدت: 120 دن (+ 60 دن کی ممکنہ توسیع)
اہم دستاویزات: پاسپورٹ، تصاویر، تعلیمی اسناد، مالی ثبوت، ہیلتھ انشورنس، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ۔
6۔ اسپین
مدت: 12 سے 24 ماہ
شرط: اسپین یا یورپی معیار کے مطابق ڈگری مکمل ہونا
اہم دستاویزات: پاسپورٹ، تصاویر، اسپین کی تعلیمی اسناد، مالی ثبوت، ہیلتھ انشورنس، EX01 فارم۔
7۔ ڈنمارک
مدت: 6 ماہ
شرط: جاب سیکر ویزہ پرمٹ یا ڈنمارک میں اعلیٰ تعلیم مکمل ہونا
اہم دستاویزات: پاسپورٹ، ویزا فیس کی رسید، ملازمت چھوڑنے کا ثبوت (اگر لاگو ہو)، بایومیٹرک ڈیٹا۔
جاب سیکر ویزے پاکستانی ہنر مند افراد، گریجویٹس اور تجربہ کار پیشہ وروں کو قانونی اور محفوظ طریقے سے بیرون ملک اپنے کیریئر کو وسعت دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندگان تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں اور ہر ملک کی تازہ ترین امیگریشن پالیسیوں کے بارے میں مستند سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔