پاکستان کا تجارتی وار: افغان تجارت بند،بھارت کو 1ارب ڈالرسے زائد کا نقصان

پاکستان کا تجارتی وار: افغان تجارت بند،بھارت کو 1ارب ڈالرسے زائد کا نقصان
کیپشن: پاکستان کا تجارتی وار: افغان تجارت بند،بھارت کو 1ارب ڈالرسے زائد کا نقصان

ویب ڈیسک: پاکستان کے راستے افغانستان تک سامان بھجوانے کی سہولت معطل ہونے کے باعث بھارت کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے مطابق، اس بندش سے بھارت کو تقریباً ایک ارب 14 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

فورم کے مطابق پاکستان کی سرزمین کے ذریعے بھارت کا سالانہ تقریباً 64 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان افغانستان پہنچتا تھا، جو اب شدید متاثر ہو رہا ہے۔ تجارتی حجم میں اس نمایاں کمی نے بھارت کے لیے برآمدی راستے محدود کر دیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، بھارت نے اپریل 2024 سے جنوری 2025 کے دوران پاکستان کو تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں، جبکہ اسی مدت میں پاکستان نے محض چار لاکھ بیس ہزار ڈالر کی درآمدات کیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی عدم توازن کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔

پاکستان بزنس فورم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ فورم کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ اقدام خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کے لیے نہایت نقصان دہ ہے۔

فورم نے مزید خبردار کیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر بھی دور رس منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔

Watch Live Public News