(ویب ڈیسک ) پہلگام فالس فلیگ حملے پر سوالات کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا ہے کہ پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہئے، پہلگام میں27 لوگوں کی جان گئی، تمہاری سکیورٹی کیوں نہیں تھی؟۔
وجے ودتیوار نے کہا کہ حملہ کرنے والے 200 کلومیٹر تک اندر گھس آئے، تمہاری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی؟ ، یہاں بر بات ہوتی ہے تو یہ کہ دہشتگردوں نے مذہب پوچھ کر مارا، پہلگام حملےمیں سرکار کی ناکامی اور انٹیلیجنس فیلئیر پر کوئی بات نہیں کرتا۔
کانگریس رہنما وجے ودتیوار نے کہا کہ کیا دہشتگرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ پوچھے تمہارا مذہب کیا ہے؟، ان باتوں کا مقصد عوام کو بیوقوف بنانا ہے۔