(ویب ڈیسک) پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہے، پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی سرشان،المرجان،ایدھی پوسٹ،گاڑی اور دیگرتنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،سیکیورٹی فورسزکا دفاع وطن کیلئے عزم غیرمتزلزل،دہشتگردوں اورانکے سرپرستوں کےعزائم کوخاک میں ملادیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔