(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ85 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 7ہزار 630 روپے کم ہوکر 4لاکھ 15ہزار 862 روپے ہوگیا۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 89 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 4627 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔