ایران ایس سی او ممالک کے ساتھ دفاعی صلاحیتیں شیئر کرنےکو تیار ہے، نائب ایرانی وزیر دفاع

ایران ایس سی او ممالک کے ساتھ دفاعی صلاحیتیں شیئر کرنےکو تیار ہے، نائب ایرانی وزیر دفاع

(ویب ڈیسک) ایران نے اپنے ہتھیاروں کی تفصیلات شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

ایران کے نائب وزیر دفاع رضا طلائی نیک کا کہنا ہے کہ امریکا اب دوسرے ممالک پر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ امریکا کو اپنی غیر قانونی اور غیر معقول شرائط ترک کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایس سی او ممالک کے ساتھ دفاعی صلاحیتیں شیئر کرنےکو تیار ہے۔

خیال رہے کہ ایس سی او کے رکن ملکوں کی تعداد 10 ہے جن میں چین، بھارت، پاکستان اور روس بھی شامل ہیں۔اس تنظیم کا مقصد رکن ملکوں میں سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشتگردی تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

Watch Live Public News