پی ایس ایل: بابر کی شاندار سنچری،اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست،پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

پی ایس ایل: بابر کی شاندار سنچری،اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست،پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل سیزن  11 کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے ہرا  کرفائنل کے لیے ڈائریکٹ کوالیفائی کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو فائنل تک رسائی کا ایک اور چانس ملے گا، دوسرا الیمینیٹر کھیلے گی۔

کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 222 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم کی شاندار سنچری، 59 گیندوں پر 103 رنز بنا کر نمایاں رہے۔مینڈس نے41 اور محمد حارث نے 35 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےشاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، رچرڈ نے 2 جبکہ  سلمان مرزا،فہیم اشرف نے 1،1  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 18.4 اوور میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےنوجوان بلے باز سمیر منہاس  23 گیندوں پر 44رنز بنا کر نمایاں رہے۔ڈیون کونوے 20 ،عماد وسیم 22 اور کپتان شاداب خان نے 6 رنز بنائے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے آرون ہارڈی نے 3 وکٹیں لیں ۔ سفیان مقیم اور محمد باسط ک نے2،2 شکار کیے۔خرم شہزاد اور مچل بریسویل نے1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Watch Live Public News