وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن،ویڈیو اور تصاویر سامنےآگئیں

وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن،ویڈیو اور تصاویر سامنےآگئیں
کیپشن: وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن،ویڈیو اور تصاویر سامنےآگئیں

ویب ڈیسک: وادی تیرہ میں پاک فوج کی جانب سے فتنہ الخوارج کےخلاف حالیہ آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کا وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے آپریشنز جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویڈیومیں دہشتگردوں کو ہلاک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسزکےجاری آپریشنزمیں اب تک 25 خوارج ہلاک ہو چکے، آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سیکورٹی ذرائع آپرشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

Watch Live Public News