ویب ڈیسک: ائیر ہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کا معاملہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سپیشل کسٹم کورٹ نے لاہور ایئرپورٹ پر ایئرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس میں ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل کسٹم کورٹ لاہور نے ائیر پورٹ سے گرفتار ائیر ہوسٹس آسیہ قربان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ اسپیشل جج رائے یاسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے ماڈل ایان علی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے ۔
عدالت نے ائیر ہوسٹس کی ضمانت پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔
عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ ملزمہ کے وکیل نے کہا ہے کہ 20 سال سے ائیر ہوسٹس ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے ، ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ ائیر ہوسٹس کا بیس سالہ کیرئیر میں کوئی کریمنل کیس نہیں سامنے آیا۔ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ائیرپورٹ سے ملزمہ سے رنگ ہاتھوں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے اور ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے ۔