ایف بی آر ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیار

ایف بی آر ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیار

ویب ڈیسک: تاجروں سے ٹیکس وصولی کا معاملہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایف بی آر ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیار ہو گیا ہے۔ 

ذرائع ایف بی آر  کا کہنا ہے کہ اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری ہو سکتا ہے، چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے، انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز ہے، 

خیال ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔ 

ذرائع  کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز تاجر تنظیم کے نمائندےچیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کے لیے نہیں آئے تھے۔

خیال رہے کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائےگا، تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہو سکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

Watch Live Public News