سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرےروز بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے ہوگئی ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 399 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

Watch Live Public News