(ویب ڈیسک ) دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فرخ آباد ،شفیق آباد میں پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔بارہ دری کے اطراف رہائشی ایریا میں پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہری مشکلات سے دوچار ہوگئے۔
خدمات خلق کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے کنارے 10 کشتیوں کو لانچ کیا گیا ہے۔
راوی میں بڑھتی ہوئی تشویشناک صورتحال پر مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کو الرٹ کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مولہنوال کے رہائشی ایریا سے لوگوں کو ریسکیو کررہے ہیں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر رضاکار انتظامی اداروں کے ساتھ ملکر خدمات انجام دینگے۔