(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزم شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جج منظر علی گل نے جناح ہاوس حملہ کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزم شیر شاہ کو عدالت پیش کیا۔
پولیس نے ملزم شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم شیر شاہ کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم شیر شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر رکھی ہے۔