(ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ انتقال کر گئے ہیں۔
مفتی کفایت اللہ چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ وہ پشاور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے،انہیں پشاورکے بعد اسلام آبادکے اسپتال متنقل کیا گیا تھا جہاں وہ ذیر علاج رہے۔
مفتی کفایت اللہ کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی.
مولانا فضل الرحمان کا اظہار افسوس:
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔مرحوم کی دعوتی اور جماعتی خدمات یاد رکھی جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔