ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر رائٹنگ ہیلپ متعارف کرادیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے پیغامات کو بہتر، دوبارہ تحریر اور وقت کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس سے صارفین کو اے آئی پر مبنی تجاویز ملیں گی جبکہ پیغام کے اصل مواد تک کمپنی یا پلیٹ فارم کی رسائی نہیں ہوگی۔
رائٹنگ ہیلپ کے ذریعے صارف اپنے تحریر کردہ پیغامات کو زیادہ سہل اور درست انداز میں دوبارہ لکھوا سکتے ہیں۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پیغام لکھتے وقت ایپ میں نیا پینسل آئیکن نمایاں ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ فیچر اس مقصد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین تیسرے فریق کے سافٹ ویئرز کے بجائے واٹس ایپ ہی پر سہولت حاصل کریں، یہ فیچر فی الحال محدود ممالک میں دستیاب ہے۔