پنجاب:جدید تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے 800 متاثرین کی بروقت نشاندہی و ریسکیو

پنجاب:جدید تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے 800 متاثرین کی بروقت نشاندہی و ریسکیو

(ویب ڈیسک ) پنجاب میں جدید تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے 800 متاثرین کی بروقت نشاندہی  کر کے انہیں ریکسیو کیا گیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد شہریوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی نے تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ  سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت کئی متاثرہ علاقوں میں یہ جدید ڈرونز استعمال کیے گئے جن کی مدد سے پھنسے ہوئے افراد اور جانوروں کی حرارت کی بنیاد پر ان کی لوکیشن کا پتہ لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیموں نے سی سی ٹی وی اور تھرمل ڈرونز کی مدد سے 800 سے زائد ریسکیو کیسز کو کامیابی سے کوآرڈینیٹ کیا، جنہیں فوری طور پر ریسکیو سروسز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔  

Watch Live Public News