ویب ڈیسک: یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے افسران کے ملوث ہونے کا معاملہ،31 افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ طور پر ملوث 31 افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے 31 افسران سے انکوائری جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ 31 افسران یونان کشتی حادثے سے قبل مختلف ائیرپورٹس پر تعینات تھے،فیصلہ یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے 41 شہریوں سے تفتیش کی بنیاد پر کیا گیا،بچ جانے والے شہریوں نے ایف آئی اے کی ملی بھگت کا انکشاف کیا۔