ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ دنوں آذر بائیجان کے تباہ ہونے والے مسافر طیارہ پر معافی مانگ لی۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پوتن نے آذربائیجان کے صدر الہام عیلیوف سے روسی فضائی حدود میں طیارہ حادثے پر معذرت کرلی۔
کریملن کے مطابق صدر پوتن نے بتایا کہ آزربائیجان طیارہ لینڈنگ کے وقت گروزنی میں فضائی دفاعی نظام فعال تھا، آذربائیجان کے طیارے نے جب گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کی اسی وقت یوکرین نے روس پر ڈرون حملے کیے۔
روسی فضائی دفاعی فورسز نے اس وقت یوکرینی حملوں کا جواب دیا تھا۔
یاد رہے کہ آذر بائیجان کا مسافر طیارہ بدھ کو قازقستان ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں،آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ باکو سےچیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے۔